ملازمت کے مواقع، این ڈی ایم اے کا جعلساز ویب سائیٹ سے متعلق انتباہ جاری

May 28, 2024 | 20:42:PM
ملازمت کے مواقع، این ڈی ایم اے کا جعلساز ویب سائیٹ سے متعلق انتباہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام عوام فریب پر مبنی ویب سائٹ ’فیڈرل ایمرجنسی ریسپانس یونٹ پاکستان‘ سے خبردار رہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ’فیڈرل ایمرجنسی رسپانس یونٹ پاکستان‘ (FERU) کے نام سے موجود ویب سائٹ اور اس پر شائع کردہ مواد کا این ڈی ایم اے پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، مذکورہ ویب سائٹ  این ڈی ایم کا لوگو اور پتہ استعمال کرکے عوام کو ملازمت کی آسامیوں اور دیگر معلومات سے متعلق غلط معلومات دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل اہم استعفیٰ آگیا
این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درست آفیشل معلومات ادارے کی آفیشل ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے رابطہ کرکے حاصل کریں، ادارے کی آفیشل ویب سائٹ http://www.ndma.gov.pk ہے۔