ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے استعفیٰ دے دیا

May 28, 2024 | 19:47:PM
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق غلام سرور نہنگ نے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد تعینات ہونے کےباعث  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،نئے تعینات ہونے والے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں، اب ان کی جگہ پنجاب میں کسی اور کو چارج دیا جائے گا، غلام سرور نہنگ جلد ہی فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کے عہدے کا چارج لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حرا مانی کے نام کی مٹھائی ،پاکستان کے بجائے کس ملک میں مشہور ہے؟دلچسپ خبر

غلام سرور  نہنگ  کی فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کابینہ نے دی ہے، غلام سرور نہنگ کو 3سال کے لئے فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے ،غلام سرور نہنگ کو پہلا فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، غلام سرور نہنگ کی قابلیت کے پیش نظر انہیں میرٹ پر پراسیکیوٹر جنرل لگانے کا فیصلہ کیا گیا  ،غلام سرور نہنگ ممبر پنجاب بار کونسل ، ممبر جوڈیشل کمیشن بھی رہ چکے ہیں ،غلام سرور نہنگ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ باربھی رہ چکے ہیں ۔