آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور طوفان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے،عامر شہزاد)پی ڈی ایم اے نےپنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سےیکم جون تک آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اورطوفان کاالرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پرونشل ڈیزازسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبہ پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیاہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سےیکم جون تک بالائی اضلاع میں آندھی،بارش اورہوائیں چلیں گی، بیشتراضلاع میں گردآلودہوائیں،گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ،لاہور،قصور،فیصل آباد،راولپنڈی،میانوالی میں آندھی اوربارش کی پیشگوئی ہے،
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں 28 مئی سے یکم جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ڈسٹرکٹ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی،تیز بارش ہوگی ،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دے دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں،تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی۔
پی ڈی ایم کے جاری مراسلے کے مطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے کامزید کہناہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں.