ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غورو فکر

May 28, 2023 | 16:30:PM
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غورو فکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بہادر آباد آفس  کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں  ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم  کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ مردم شماری میں بےضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اور اس میں کسی قسم کی گڑبڑ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے بہادرآباد مرکز پر طلب کیا تھا، اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی کشتی، کھیل ختم، انڈرورلڈ ڈان کو اب ڈائیلاگ کیوں یاد آگئے؟

اجلاس میں مردم شماری پر تحفظات دور نہ ہونے پر احتجاج کرنے سے متعلق رابطہ کمیٹی کی رائے لی گئی، اجلاس میں 9 جون کو پیش ہونے والے بجٹ پر بھی اہم امور زیر بحث آئے۔