معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

May 28, 2022 | 22:10:PM
ٹک ٹاکر ، معروف جوڑی، کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر، ننھے مہمان کی آمد، متوقع،
کیپشن: کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
 ٹک ٹاک کی اس معروف جوڑی نے مداحوں کو خوشخبری سنانے کےلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا۔ذوالقرنین سکندر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر کنول آفتاب کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلابی اور نیلے رنگ کے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کی یہ جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ذوالقرنین سکندر نے کیپشن میں بتایا کہ وہ اور کنول آفتاب بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔انہوں نے اس بڑی نعمت پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب آپ الیکشن کی تاریخ مانگتے ہیں، لکھ لیں اگست2023 میں الیکشن ہوں گے،مریم اورنگزیب