ہمارے حکمران اپنے محسنوں کو نہیں مانتے ۔۔ڈاکٹر عبدالقدیر کے حکومت سے شکوے

May 28, 2021 | 23:30:PM
ہمارے حکمران اپنے محسنوں کو نہیں مانتے ۔۔ڈاکٹر عبدالقدیر کے حکومت سے شکوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں ایٹم بم کے خالق قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم نے فون کیا نہ کسی دوسرے رہنما نے حال پوچھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو میں حکومت سے شکوے کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کم ظرفی ہے کہ ہمارے حکمران اپنے محسنوں کو نہیں مانتے کہ کہیں ان سے دوسرے ناراض نہ ہو جائیں ۔
 انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مجھے باہر سے بلایا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو کی سپورٹ کے بعد ہی ہماری ٹیم نے یہ معرکہ سر انجام دیا ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دل میں اس قوم کیلئے درد تھا وہ اس ملک سے مخلص تھے ۔
قومی ہیرو نے کہا کہ پاکستان کا سیکیورٹی نظام بہت مضبوط ہے ،ہمارے پاس جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے۔اگر آج ہمارا اسرائیل کے ساتھ جھگڑا ہوتا تو ہم اسے پانچ منٹ میں صفہ ہستی سے ہی مٹا دیتے ۔ایٹمی طاقت ہونے کے بعد کوئی ملک پاکستان کے آگے چوں بھی نہیں کر سکتا ۔دس گناہ بڑا ملک ہونے کے باوجود ہندوستان آج پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ریاست مدینہ میں ہمیں کیا ملا، 50 لاکھ گھروں کے نعرے کدھر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنےکا فیصلہ