پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Mar 28, 2026 | 18:58:PM
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پی ایس ایل 11 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا,جوش فلپس نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کپتان ایشٹن ٹرنر 27 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اسٹیو اسمتھ نے 31 رنز بنائے، عرفات منہاس 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود 6 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مارک چیپمین نے 21 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، سمیر منہاس 28 اور ڈیون کونوے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 8 رنز بناسکے۔ فہیم اشرف 26 رنز بنا کر وسیم جونیئر کا نشانہ بنے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں، عرفات منہاس،، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے 4 مئی ریزرو ڈے منتخب