اب پاکستان کی ترقی کا وقت،ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے،سامعہ خان کی پیشگوئی

Mar 28, 2026 | 16:37:PM
اب پاکستان کی ترقی کا وقت،ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے،سامعہ خان کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دنیامیں ایٹمی جنگ کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے پیشگوئی کی کہ21 مارچ  سے  پاکستان کا ستارہ  اپنے سیف زون میں آچکا ہے، اس کے بعد  ہی ہم نے دیکھا کہ دنیا بھر میں ہمارا نام لیا جانے لگا۔
سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہی ڈنکا بجے گا، اب پاکستان کی ترقی کا وقت ہے اور اگلے 12 سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔
دوسری جانب ایران امریکا جنگ کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے درمیان جنگ بندی عارضی ہوگی، یوں کہیں کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ  عارضی نوعیت کے ہوں گے،اس حوالے سے مئی کا مہینہ خطرناک ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:سینئرزکانامناسب رویہ؛علیزے شاہ عینا آصف کے حق میں بول پڑیں

سامعہ خان نے پیشگوئی کہ اب زمین میں امن نہیں رہنا،امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس خطے میں نیوکلیئر بم گرانے کی توقع بھی ہے یوں کہیں کہ نیوکلیئر جنگ کے امکانات کافی روشن ہیں ۔