ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا پلان تیار، باضابطہ اعلان آج متوقع

Mar 28, 2026 | 14:04:PM
ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا پلان تیار، باضابطہ اعلان آج متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا پلان تیار کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔

مجوزہ مسودے کے تحت سرکاری و نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نمایاں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، جبکہ توانائی اور فیول کی بچت کے لیے بھی سخت اقدامات شامل ہیں۔

پلان کے مطابق بازار اور شاپنگ سینٹرز رات 9:30 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور فنکشنز رات 10 بجے تک محدود رہیں گے، جہاں ون ڈش اور 200 افراد کی حد کی پابندی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اپریل سے پیٹرول بند!مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی

ہائبرڈ ورکنگ پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے نظام نافذ کرنے کی تجویز ہے، عام سرکاری دفاتر (5 ورکنگ ڈے) ہفتے میں 3 دن آفس جبکہ 2 دن آن لائن کام کریں گے، اسی طرح سروسز دفاتر (6 ورکنگ ڈے) میں 4 دن آفس اور 2 دن آن لائن ورکنگ ہوگی، دفاتر میں 50 فیصد روٹا سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ آمدورفت کم ہو اور وسائل کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔