سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف کا امکان 

Mar 28, 2026 | 13:00:PM
سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں میں بڑے ریلیف کا امکان پیداہوگیا۔
سکولوں کے بجلی ٹیرف میں تبدیلی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں،سرکاری سکولوں کی کمرشل سے گھریلو ٹیرف پر منتقلی کی تجویز زیر غور ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے حکومت اور محکمہ توانائی سے رابطہ کیا ہے،سرکاری سکولوں کی مالی مشکلات کے پیش نظر بڑا فیصلہ متوقع ہےکیونکہ سرکاری سکولوںکے نان سیلری بجٹ کا بڑا حصہ بجلی بلوں کی نذر ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کےلئے ڈائریکٹ پرواز بحال
محکمہ سکول ایجوکیشن سالانہ 16 ارب روپے جاری کرتا ہے،بجٹ کے باوجود سکولوں کو مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
دوسری طرف نجی سکولوں نے بھی ٹیرف میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے اورسرکاری کے بعد نجی تعلیمی ادارے بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری،مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم
واضح رہے کہ پنجاب میں 38 ہزار سے زائد سرکاری سکول موجود ہیںجبکہ صوبے بھر میں ایک لاکھ کے قریب نجی سکول بھی فعال ہیں،ٹیرف تبدیلی سے تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔