سرجری کی ویڈیو بنا کر ایکس پر پوسٹ کرنے والی چار شوقین ڈاکتر معطل ہو گئیں، ٹریننگ سے نکال دیاگیا

Mar 28, 2026 | 00:03:AM
سرجری کی ویڈیو بنا کر ایکس پر پوسٹ کرنے والی چار شوقین ڈاکتر معطل ہو گئیں، ٹریننگ سے نکال دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) سرکاری ہسپتال کے سرجری تھیٹر میں ویدیو گرافی کرنے والی چار  پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا اور ان کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ بھی ختم کر دی گئی۔ ان ڈاکٹروں نے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔  

لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن کے دوران مریضوں کی ویڈیو بنانے  کا عمل خیر اخلاقی ہے اور اس پر سوشل میڈیا پر بھی سخت تنقید ہوئی ہے۔؎

آج شام ہسپتال کی انتظامیہ نے اس کام مین ملوث چار لیڈی ڈاکٹروں کو  معطل  کر دیا ہے۔  سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی یونٹ ون کو شو کاز نوٹس جاری  کیا گیا ہے۔

شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانے  کا یہ عمل میڈیکل اخلاقیات کے منافی اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اس  ویدیو گرافی میں ملوث ڈاکٹر ز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصول کے منافی ہے۔ مجاز اتھارٹی نے ڈاکٹرز کی غفلت اور کلینیکل فرائص کی ادائیگی میں کوتاہی پر جواب طلب کرلیا ۔

ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈی سیکشن سرجری کے دوران ویڈیو گرافی کرنے والی  ڈاکٹر فرح انعام اور ہیڈ آف گائنی  پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے تین روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ 
   چار زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی  کر دی گئی ہے۔   ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور  ڈاکٹر عائشہ افضل کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ بھی معطل  کر دی گئی ہے۔ 

 پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر میزائلوں کی بارش؛ ایران پر حملے شدید کرنے کی دھمکی