احسان اللہ کا باؤنسر، افغان بیٹر زخمی

Mar 28, 2023 | 12:00:PM
احسان اللہ کا باؤنسر، افغان بیٹر زخمی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی گیند کھیلنے میں ناکامی کے باعث افغان بیٹر نجیب اللّٰہ زادران زخمی ہوگئے۔

پیر کو شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 11 ویں اوور میں نجیب اللّٰہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کیلئے نہ آئے۔

میچ کے 11 ویں اوور میں احسان اللّٰہ نے افغان بیٹر کو باؤنسر کرائی جو وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔