کراچی: لوٹ مار میں ملوث ملزم پی ٹی آئی کابلدیاتی امیدوار نکلا

Mar 28, 2023 | 01:01:AM
کراچی: لوٹ مار میں ملوث ملزم پی ٹی آئی کابلدیاتی امیدوار نکلا
کیپشن: گرفتار ملزم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی میں لوٹ مار میں ملوث ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔
تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکو لوٹ مار کیلئے مارٹ میں داخل ہوئے، شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس دوران ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا اور دو ڈاکو فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ملزم کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی،محمدنبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار ہے، محمدنبی نے یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔
ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکار جاوید شیخ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی