سیاسی حکمت عملی۔چودھری  نثار نے بڑا اعلان کر دیا

Mar 28, 2022 | 13:15:PM
سیاسی حکمت عملی،چودھری  نثار نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: چودھری  نثار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں اور میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا اس حوالے سے تمام تیاری مکمل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،سیاسی مستقبل سے متعلق سوال پر چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے پیش کروں گا اور اس حوالے  سے میں نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چودھری نثار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وضاحت کی تھی کہ عمران خان سے کالج کے زمانے سے دوستی ہے لیکن ان کی اپنی سیاست ہے اور میری اپنی سیاست ہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن ڈٹ کر لڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں وقتی فائدے کے لئے پارٹی بدلنے والا نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیئے جانے پر کوئی پارٹی جوائن نہ کی۔ اب چار سال گزر گئے ہیں، مجھے کوئی پارٹی جوائن کرنے کی جلدی نہیں۔ اس بات کا جواب عام انتخابات کے وقت مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان کی حمایت کرنے پر ریحام خان پاکستانی اداکاروں پر برس پڑیں،اہم تجویز دیدی