این سی او سی میں بڑے فیصلے، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت

Mar 28, 2021 | 15:19:PM
این سی او سی میں بڑے فیصلے، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این سی او سی کے اجلاس کا انعقاد  اسلام آباد میں کیا گیاجس میں کورونا کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ملک بھر میں شادی کی تقریبات پر 5اپریل تک مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ دوسری جانب کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کےمزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے ایکشن لے لیا، ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد گرفتار، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی جبکہ  مُلک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ارتغرل کی اداکارہ ’’ اصلحان خاتون ‘‘کی ڈانس کی ویڈیو وائرل   

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی۔