افغانستان : سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ،9پولیس اہلکار ہلاک

Mar 28, 2021 | 11:36:AM
افغانستان : سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ،9پولیس اہلکار ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کے صوبے ہلمندمیں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں 9پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس  کےمطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں نے ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 پولیس اہلکاروں کی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ہفتے کے روز طلوع آفتاب سے قبل قندھار اور حیرت ہائے وے پر ضلع نہر سراج میں قائم ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر چڑھائی کردی تھی۔ طالبان کے ایک ترجمان نےکہا ہے کہ اس پرتشدد کارروائی میں طالبان کے دو جنگجو ملوث تھے اور انہوں نے چیک پوائنٹ پر موجود تمام اسلحہ اور سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔