موت سے نہیں ڈرتی، بنگلہ دیش ضرور واپس جاؤں گی : شیخ حسینہ واجد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے جلاوطنی کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔
انہوں نے اپنے خلاف مقدمات اور سزائے موت کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کو ختم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ عوام کی طاقت ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کسی ذاتی خواہش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی سے جڑی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:گرمی نے یورپ کو جھلسا دیا، متعدد ہلاکتیں
خصوصی انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اقتدار کے لیے نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے عوام کی خدمت اور بانیِ بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمٰن کے ”سنہری بنگلہ“ کے خواب کی تکمیل کے لیے سیاست کرتی ہیں۔
انہوں نے سزائے موت کے فیصلے کو انصاف نہیں بلکہ غیر آئینی اور سیاسی انتقام پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عدلیہ کو عوامی لیگ کو قیادت سے محروم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں، انہوں نے یاد دلایا کہ 1975 میں انہوں نے اپنے والدین، بھائیوں اور خاندان کے بیشتر افراد کو کھو دیا تھا۔
جبکہ 21 اگست کے گرینیڈ حملے میں بھی انہیں نشانہ بنایا گیا، لیکن تمام سازشوں کے باوجود وہ عوام کے ساتھ کھڑی رہیں۔