ٹرمپ صدر بننے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے: جوبائیڈن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق امریکی صدرجوبائیڈن نےالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالرکما چکے ہیں۔
سابق امریکی صدرجوبائیڈن نےایک تقریب سےخطاب میں کہا ٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے، اسے کوئی شرم نہیں۔
ٹرمپ کو اس کی کوئی پروا نہیں،صدارت سے پیسہ بنانا ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے وہ صدر بننا چاہتے تھے۔
جوبائیڈن نےکہا ٹرمپ نے جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور اور تباہ کیا۔
امریکی اتحادیوں پر پیوٹن کو ترجیح دی، ڈونلڈ ٹرمپ ہارے ہوئے شخص کے سوا کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں:ایران پر امریکی حملے کی ویڈیو جاری