ایران پر امریکی حملے کی ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران میں کیے گئے فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوج سے متعلق 10 اہم فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی۔
U.S. Navy and Air Force fighter jets conducted strikes tonight on 10 Iranian military targets at multiple locations in and near the Strait of Hormuz for Iran's drone attack on M/T Kiku. pic.twitter.com/Z0TLZRqmF6
— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 28, 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر انجام دی گئیں، جن کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کرنا تھا۔
مزید پڑھیں:سربیا کے صدر کا استعفیٰ دینے کا اعلان، چند ہفتوں میں عہدہ چھوڑ دیں گے
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ویڈیو میں فضائی کارروائی کے مختلف مناظر اور اہداف کو نشانہ بنانے کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔
تاہم ایران کی جانب سے امریکی دعووں یا ویڈیو پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔
اس حساس علاقے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی توانائی منڈیوں اور علاقائی سلامتی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔