معروف کمپنی کا بڑا معاملہ ختم،لاکھوں گاڑیوں کی انکوائری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکی ٹرانسپورٹ سیفٹی ریگولیٹر نے ہونڈا اوڈیسی کی تقریباً 441,002 گاڑیوں سے متعلق جاری حفاظتی تحقیقات کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انکوائری اس وقت شروع کی گئی تھی جب 2018 سے 2022 ماڈل کی ہونڈا اوڈیسی منی وینز میں ایئر بیگز کے غیر متوقع طور پر کھلنے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے، جن میں بعض کیسز سڑک کے گڑھوں سے گزرنے کے دوران رپورٹ ہوئے۔
امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ کمپنی نے اس مسئلے کے حل کے لیے ری کال جاری کیا، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات کو بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیا سی ہلچل !صدر کا استعفیٰ دینے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے اپنی فائلنگ میں بتایا کہ جنوری 2017 سے اپریل 2026 کے درمیان اس مسئلے سے متعلق 130 وارنٹی کلیمز اور 25 زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔