گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ یکم جولائی کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوگی، جہاں مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، جبکہ تقریب کے دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب 22 جون کو ہوا تھا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1430 ہوگئیں، 3200 سے زائد زخمی