ربیکا خان کے حق مہر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

Jun 28, 2025 | 22:51:PM
ربیکا خان کے حق مہر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان کے حق مہر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح دو روز قبل کراچی میں ہوا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز اور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے شرکت کی، تقریب کے موقع پر ربیکا نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا اور حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

نکاح کے ایک خاص ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسین ترین جذباتی لمحے کے دوران آبدیدہ ہو گئے جب انہوں نے ربیکا خان کو اپنا ہمسفر تسلیم کیا، تاہم اس نکاح کی خاص توجہ کا مرکز “حق مہر” بن گیا، جسے بعض افراد 2 کروڑ تو کچھ 20 لاکھ سمجھ بیٹھے۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ نکاح میں حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ نکاح خواں نے مذاقاً یا مبالغہ آمیز انداز میں کہا کہ “دو کروڑ گواہان” اس نکاح کے شاہد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش دھماکہ، 8 افراد شہید