سانحہ سوات کے بعد افسران کی معطلی،سلیم جان ڈی سی سوات تعینات

Jun 28, 2025 | 21:13:PM
سانحہ سوات کے بعد افسران کی معطلی،سلیم جان ڈی سی سوات تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان) سانحہ سوات کے بعد افسران کی معطلی اور ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب کوہٹاکر سلیم جان کو نیا ڈی سی سوات تعینات کردیاگیاہے۔ 

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں ڈپٹی کمشنر محبوب شہزاد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے افسر سلیم جان کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل سوات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، دو اسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو سوات کے انچارج معطل کیے جاچکے ہیں ۔گزشتہ روز دریائے سوات میں پھنسے تیرہ  افراد کی جان نہ بچانے پر یہ افسران معطل ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تین انتظامی افسران اور ایک ریسکیو افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع