خلیج تعاون کونسل کے ممبران ممالک کے شہری کب عمرہ ادا کرسکتے ہیں؟

Jun 28, 2025 | 16:33:PM
خلیج تعاون کونسل کے ممبران ممالک کے شہری کب عمرہ ادا کرسکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خلیج تعاون کونسل  کے ممبر ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہوائی،زمینی یا سمندری کسی بھی راستے سے بغیر ویزا یا فوری اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی ممالک کے شہری 365 دن، 24 گھنٹے میں کوئی بھی وقت منتخب کرکے عمرہ کر سکتے ہیں ۔

خلیجی تعاون کونسل میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں،ان ممالک کے شہریوں کیلئے سعودی عرب میں بغیر ویزا داخل ہوتے وقت صرف ان کا قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

عمرہ کے لیے مخصوص اجازت "نُسک" موبائل ایپ کے ذریعے فوری طور پر جاری ہوتی ہے،اگر جی سی سی شہری مسافر ہوں، تو وہ "ٹرانزٹ ویزا" یا "ٹورسٹ ویزا" کے ذریعے بھی سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں، بعض ایئر لائنز کے ذریعے بکنگ کرتے وقت یہ ویزا خودبخود فراہم کیا جاتا ہے,ٹورسٹ عمرہ ویزا آن لائن ksavisa.sa پورٹل سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے کوئی بنیادی قیمت طے نہیں ہوئی: نجکاری کمیشن

واضح رہے کہ یہ سہولت تقریباً پچھلے 6 ماہ سے دستیاب ہے، اگرچہ عام طور پر حج کے دوران عمرہ ویزے محدود ہوتے ہیں، جون 2025 کے وسط میں حج ختم ہونے کے بعد دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔

facebook