تہران:اسرائیل کیساتھ جنگ میں شہید ہونیوالے 60 افراد کی ریاستی تدفین
شہیدہونےوالے 60افراد میں ایران کے جوہری سائنسدان،فوجی کمانڈراوردیگر افراد شامل تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں اورجوہری سائنسدانوں سمیت تقریباً 60 افراد کی ریاستی تدفین کے لیے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں سمیت 60 افراد کی ریاستی تدفین کی تقریب انقلاب اسکوائر پرآج صبح 8 بجے سے شروع ہوئی،اس کے بعد آزادی اسکوائر تک جلوس نکالا گیا جس نے تقریباً 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
تہران کی اسلامک ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن کونسل کے سربراہ محسن محمودی کاکہناہے کہ یہ اسلامی ایران اور انقلاب کے لیے ایک تاریخی دن ہوگا۔
اسرائیلی حملوں میں شہیدہونےوالوں میں محمد باقری بھی شامل ہیں جو ایران کے انقلابی گارڈز کے میجر جنرل اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر تھے،انہیں ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ دفن کیا جائے گا جو ایک مقامی صحافتی ادارے کی صحافی تھیں،وہ سب اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی: ٹرمپ
جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانی کو بھی ان کی اہلیہ کے ساتھ دفن کیا جائے گا,انقلابی گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی، جو جنگ کے پہلے دن شہید ہوئے تھے، کو بھی ہفتے کی تقریب کے بعد دفن کیا جائے گا۔
اس تقریب میں کم از کم 30 دیگر اعلیٰ کمانڈروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا،شہیدہونے والے60 افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں جو تقریب کے بعد دفن کیے جائیں گے۔