عید سے قبل ، ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jun 28, 2023 | 19:03:PM
عید سے قبل ، ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الاضحیٰ  سے قبل ٹماٹر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔کراچی میں چند روز قبل 100 روپے کے 4 کلو ملنے والے ٹماٹر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں بھی عید سے قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اچانک 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 سے بڑھ کر 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عید پر چونکہ ٹماٹر کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے اس کی طلب بڑھتے ہی اس کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔