شہر قائد میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے 

Jun 28, 2023 | 12:02:PM
شہر قائد میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر  اور  اطراف میں بوہری جماعت کے افراد نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی اور پھر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کی۔

نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے اور طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور  خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عیدمنائی جارہی ہے۔