وزیراعلیٰ پنجاب نے آصف زرداری سے نجم سیٹھی کی سفارش نہیں کی، عامر میر

Jun 28, 2023 | 11:29:AM
 وزیراعلیٰ پنجاب نے آصف زرداری سے نجم سیٹھی کی سفارش نہیں کی، عامر میر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر  نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آصف زرداری کو نجم سیٹھی کے حوالے سے کوئی سفارش نہیں کی، یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر میر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے آصف زرداری کو نجم سیٹھی کے حوالے سے کوئی سفارش کی ہے، محسن نقوی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی برقرار رکھنے کیلئے کوئی سفارش نہیں کی۔

دوسری جانب نجم سیٹھی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی نہیں گئے اور جب وہ دبئی گئے ہی نہیں تو کسی سے ملاقات کا سوال ہی نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے