شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان میں کیا جسمانی تبدیلی ہوچکی ہے۔۔جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Jun 28, 2021 | 23:59:PM
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان میں کیا جسمانی تبدیلی ہوچکی ہے۔۔جا ن کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ بالآخر لوگوں کے سامنے آئے اور  عوام یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ کم جونگ ان کا وزن بہت زیادہ کم ہو چکا تھا۔

گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے عوام کے انٹرویوز نشر کیے ، جن میں لوگ اپنے حکمران کا وزن کم ہونے کے متعلق متفکر پائے گئے اور کئی لوگ کم جونگ ان کی اس حالت پر آبدیدہ بھی ہو گئے۔

 لوگوں نے کم جونگ ان کے بہت زیادہ کمزور ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اتنے عرصے بعد پہلی بار کم جونگ ان کو دیکھا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ایک خاتون نے کہا کہ کم جونگ ان اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ ان کی گھڑی بھی کلائی میں ڈھیلی ہو چکی ہے۔

یا د رہے کہ حالیہ عرصے میں کم جونگ ان کی ہارٹ سرجری کی خبریں آتی رہیں اور اس دوران ان کی موت ہو جانے کی افواہیں بھی گردش میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی نامور فلمسٹارز شرمناک کام کرتے رنگے ہا تھوں گرفتار