نئے ایس اوپیز , گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھویں کی انسپیکشن کے لئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نئے ایس اوپیز جاری کر دیے گئے، جن کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
نئے ایس او پیز کے تحت ابتدائی طور پر سال 2022 یا اس کے بعد کے ماڈلز کی گاڑیوں کی ابتدائی طور پر انسپکشن نہیں کی جائے گی, 2022 سے پہلے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی انسپکشن کو پہلے مرحلے میں لازمی قرار دیا گیا ہے.
گاڑیوں کے دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ 6 فیصد سے کم ہونے پر اسٹیکر جاری ہوگا, اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کاربن مونو آکسائیڈ6 فیصد سے زائدہونےپروارننگ دی جائے گی اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کااسٹیکر نہ ہونے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں ہوں گی۔
یہ ایس او پیز اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین عرفان میمن کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پالیسی سازوں کے عقل پر ماتم ،مہنگی چینی خرید سستی کیسے بیچیں ؟دکاندار