جائیداد تنازعات پر پھڈے، 2 واقعات میں 5 افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا

Jul 28, 2025 | 20:57:PM
 جائیداد تنازعات پر پھڈے، 2 واقعات میں 5 افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) خیبرپختونخوا کی تحصیل درگئی اور بونیر میں جائیداد تنازعات کے  2 واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد قتل،خاتون سمیت3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل درگئی کے علاقے خرکی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوئے۔لیویز ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ میں خاتون سمیت3افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔قتل کا دوسرا واقعہ بونیر میں پیش آیا جہاں تحصیل گاگرہ کی یونین کونسل موضع باجکٹہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ۔ مقتولین کی شناخت عبدالوجی کان اور جمشید خان کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ،سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد بائیو میٹرک تصدیق 31  جولائی تک کروا لیں، ورنہ ؟