پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنڑول کرنے کا مطالبہ

 ڈالر مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جارہا ہے،یہ 260 روپے کا ہونا چاہیے،احمدجواد

Jul 28, 2025 | 12:59:PM
پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنڑول کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنڑول کرنے کا مطالبہ کردیا۔
چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نےوزیراعظم سے ڈالر کو فوری طور پرکنڑول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈالرکو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جارہا ہے،معاشی اشاریوں کے مطابق ڈالر 260 روپے کا ہونا چاہیے۔
احمدجوادنے کہاہےکہ معیشت  283 روپے پر نہیں چل سکتی، اصل ریلیف تب ہی آئےگاجب روپیہ مضبوط ہوگا، مہنگائی 4فیصد، کنزیومر پرائس انڈیکس3فیصد پرآگیا،شرح سود 11فیصد رکھناغیرمنطقی ہے،اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم ازکم 9 فیصد پر لائی جائے، حکومت 50 کھرب روپے کے ملکی قرض پر11فیصد سود اداکررہی ہےجوسالانہ مہنگائی کی شرح5سے 6 فیصد زیادہ ہے۔
احمد جواد نےمزیدکہا کہ ملکی قرض کی ادائیگی پر 3 کھرب روپےکا اضافی بوجھ پڑرہا ہے،یہ رقم عوامی فلاح وبہبود اور انفراسٹرکچر پر خرچ کی جاسکتی ہے،شرح سودمیں کمی سے پاکستانی برآمدات کوعالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی،آئی ایم ایف بھی شرح سود مہنگائی کی شرح کےقریب رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے،صرف ٹیکسٹائل سےکام نہیں چلےبرآمدات بڑھانےکیلئےنئےسیکٹرڈھونڈنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاوُ کا رجحان،ڈالر سستا
احمدجوادنے کہاکہ کاروباری طبقہ مایوس ہے،پالیسی ساز پیداواری شعبےکونظراندازکررہےہیں،توقع ہے30جولائی کومانیٹری پالیسی اجلاس میں حقیقت پسندانہ مؤقف اپنایاجائےگا۔