واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Jul 28, 2023 | 19:48:PM
واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس سے قبل اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا، اب صارفین ویڈیو فیچرز بھیج سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
واٹس کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وائس میسجز سہولت سے صارفین کو فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت حاصل ہوئی تھی جسے بہت پذیرائی ملی، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے، اس فیچرز کو متعارف کرانے کا آغازگزشتہ روز سے ہو چکا ہے، آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل