کرکٹ ورلڈکپ، بھارت نے کرکٹ  صارفین کو آن لائن ٹکٹوں کی خریداری سے محروم کر دیا

Jul 28, 2023 | 12:08:PM
بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہو گا , کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہو گا , کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے.

سیکرٹری بی سی سی آئی جے  شاہ کا  کہنا تھا کہ،تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی .سات سے آٹھ سنٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ای ٹکٹس کی شروعات پہلے باہمی سیریز کے دوران کی جائیں گی۔احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں ہے، ورلڈکپ کے لیے ٹکٹ بکنگ کی تاریخوں کا اعلان آئی سی سی کے ساتھ مل کر جلد کریں گے۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا معاملہ، سربراہ بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں فینز کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا، پانی بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن یہ مفت ہو گا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان میں 2 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کا شکار

جے شاہ نے کہا کہ ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آنے والے فینز کے لیے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اس وقت اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے اور ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا تاہم پاک بھارت میچ کے وینیو میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں ہو جائے گا۔