نواز شریف کی واپسی،شیخ رشید کا تہلکہ انگیز انکشاف

Jul 28, 2022 | 12:43:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، اکتوبر اور نومبر میں الیکشن ہونگے: شیخ رشید
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ نوازشریف  واپس نہیں آئیں گے جب کہ اکتوبر اور نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی، اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا، نہ من پسند قانون سازی ہوگی، نہ نواز شریف آئے گا، اکتوبر اورنومبر میں الیکشن ہوں گے۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ کے اختیارات سے متعلق وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے، گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔