وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ 

Jul 28, 2021 | 21:49:PM
وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے بااثر شخصیت کیساتھ اختلافات پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹر عشرت حسین نے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیاہے، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم آفس میں ایک با اثر شخصیت کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں، وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے پیغام دیا تھا۔
 ڈاکٹر عشرت حسین نے مستعفی ہونے کے سوال پر جواب دینے سے انکار کر دیا، 24 نیوز نے متعدد بار ڈاکٹر عشرت حسین سے موقف لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی