نذیر چوہان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

Jul 28, 2021 | 15:57:PM
 نذیر چوہان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

 (24نیوز)ایف آئی اے نے رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق نذیر چوہان کیلئے ایک اور امتحان، پولیس کی گرفت سےنکلے تو ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے۔  ایف آئی اے سائبرکرائم نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا۔ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے آپس میں ٹیلی فونک رابطے کئے اور قانونی لائحہ کے لئے مشاورت بھی کی تھی۔