پاکستانی شاہینوں کا  آج کالی آندھی سے پہلا ٹاکرا

Jul 28, 2021 | 10:05:AM
پاکستانی شاہینوں کا  آج کالی آندھی سے پہلا ٹاکرا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس  کی۔ کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور باؤلنگ  کی۔ ٹی 20 مقابلوں میں گرین شرٹس  کو  ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے 14 میچز میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  پاکستانی ٹیم اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانیوالی ٹی ٹوینٹی سیریز 2.1 سے ہار چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آرمی چیف