داتا دربار کے قریب ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر جانے کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہورمیں داتا دربار کے قریب ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ دونوں کو اب تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔
لاہور میں آج شام داتا دربار کے علاقہ میں راہ چلتی ایک خاتون جن کی گود میں نو ماہ کی بچی تھی، ایک کھلے مین ہول میں گر گئیں۔ خاتون بظاہر اس نالے میں ڈوب گئیں یا بہہ گئیں، تاحال ان کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے سربراہ نے بتایا کہ اس سانحہ کی اطلاع ملنے کے صرف 4 منٹ بعد ریسکیو اہلکار حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئے تھے اور ریسکیو کی کوشش شروع کر دی تھی۔
یہ واقعہ آج شب سات بجے کے بعد ہوا جب اس علاقے مین اندھیرا پھیل چکا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ مین ہول کے قریب مناسب روشنی نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو کسی وجہ سے کو مین ہول نظر نہ آ سکا۔
یہ بھی پڑھیئے: آسٹریلیا میں شدید گرمی، کئی علاقوں میں ٹمپریچر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نالے میں گر کر غائب ہو جانے والی خاتون کا نام سعدیہ عمر ہے۔ ان کی عمر 23 سال ہے اور ان کی گود مین موجود ان کی بیٹی کی عمر صرف 9 ماہ ہے۔ دونوں ماں بیٹی پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اچانک مین ہول میں گر گئیں۔
حادثہ کیسے ہوا
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون سلام کرنے کے لئے داتا صاحب آئی تھیں۔ وہ رکشے سے اترتے ہی کھلے مین ہول میں گر گئیں۔
حکام کا شبہ
متعلقہ حکام جو اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے کچھ وجوہات کو لے کر اس واقعہ کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مین ہول میں کسی انسان کے غائب ہو جانے کی گنجائش نہیں ہے تاہم اہلکار مسلسل تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون کے سسر اور شوہر کے بیانات کو شبے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ خاتون کے شیر خوار بچی کے ساتھ رکشے سے اترتے ہی کھلے مین ہول میں گر جانے کا بیان ان کی ساس نے بتایا۔
اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ دنوں انتظامیہ نے پرندہ مارکیٹ میں کھدائی کے دوران مین ہول بنایا تھا ۔ مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جو تاحال جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق, مریم نواز کا ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے سربراہ نے بتایا کہ ماں بیٹی کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ابھی یہ سامنے نہیں آیا کہ نالے کا "مین ہول" کھلا کیوں تھا. کچھ دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سختی سے ہدایات کی تھیں کہ کسی گٹر کا مین ہول ڈھکین کے بغیر نہ پایا جائے۔ اس کے باوجود لاہور کے گنجان تری نعلاقہ میں آج شب سانحہ ہو گیاْ۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا چہرہ سنوارنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دیں