پنشن فنڈ خردبرد کیس میں تین ملزمان گرفتار 

Jan 28, 2026 | 19:14:PM
پنشن فنڈ خردبرد کیس میں تین ملزمان گرفتار 
کیپشن: گرفتار ملزمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے پنشن فنڈ خردبرد کیس میں تین ملزمان گرفتار کرلئے۔

اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن پنشن فنڈ سے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی مبینہ خردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔پری اریسٹ ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان میں محمد متین، ارشد محمود اور حماد بشارت شامل ہیں۔

جعلی بینک چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے گئے، پنشن اکاؤنٹ سے 10 بوگس چیکس کے ذریعے خردبرد کئے گئے، ملزمان کے خلاف کرپشن اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے رقم خردبرد کی۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو 3لاکھ روپے بلاسود ملیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی خوشخبری سنا دی