گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی سروسز بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیرصحت کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی سروسز بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وزیراعظم صحت کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ شہریوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقنی بنانے کے لئے خود گلگت بلتستان جاؤں گا۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے یہ باتیں گلگت بلتستان کے صحت اور اطلاعات کے صوبائی وزراء کے ساتھ اہم ملاقات میں کہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وزیراعظم صحت کارڈ کا آغاز کیا ہے۔ تمام شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ سے بہترین علاج کی سہولیات کی فراہمی یقنی بنائیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے گلگت بلتستان کے وزیر صحت اور وزیر اطلاعات سے گلگت بلتستان میں عوام کو درپیش علاج معالجہ اور صحت سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
گلگت بلتستان کے وزرا نے وفاقی وزیر صحت کو گلگت بلتستان میں صحت کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز سے بھ ی آگاہ کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا، وفاقی حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 16 سالہ بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ملنے کیلئے اہم پیش رفت
یہ بھی پڑھیئے: نوجوانوں کو تین لاکھ روپے بلاسود ملیں گے، بڑی خوشخبری آگئی
اس بات کو یقینی بنائین گے کہ گلگت بلتستان کے مستقل شہری مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوں ۔
گی بی کے وزرا سے صورتحال جاننے کے بعد مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی سروسز بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے پینل پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے گلگت کا دورہ کروں گا۔
گلگت بلتستان کو وفاق نے 3 گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔
گلگت بلتستان کے وزراء نے وزیراعظم صحت کارڈ سہولیات پر وزیرِ صحت کا شکریہ ادا کیا
گلگت بلتستان کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا
17 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر صحت مسطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا تھا۔ یہ سہولت سابق وزیراعظم نواز شریف کے 2016 میں شروع کئے ہیلتھ کارڈ کا تسلسل ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایک کروڑ عوام اس سہولت کے ذریعہ ضرورت کے وقت مفت علاج حاصل کر سکیں گے۔
