ہاکی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن بیلجیئم اور جرمنی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

Jan 28, 2023 | 12:16:PM
ہاکی ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن بیلجیئم اور جرمنی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا اور دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کلنگا سٹیڈیم بھوبنیشور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دی، جرمنی کے پیلیٹ گونزالو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی۔

جرمنی نے 13 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل جرمن ٹیم نے 2010ء ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جرمنی کو دو بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، آخری بار جرمنی نے 2006ء میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بیلجئیم نے نیدرلینڈز کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹ آؤٹ پر بیلجئیم نے نیدرلینڈز کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے کہ بیلجئیم کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے اور 2018ء کے عالمی کپ میں اس نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بیلجئیم اور جرمنی کے درمیان فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔