کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ۔۔۔4 افراد جاں بحق

Jan 28, 2022 | 18:23:PM
گاڑی ، فائرنگ، جاں بحق، لاش
کیپشن: گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالےشخص کی لاش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ،فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں سے متعلق اہم شیڈول جاری کردیا