مراد راس نے سکولوں سے متعلق اہم شیڈول جاری کردیا

Jan 28, 2022 | 17:39:PM
پہلی سے چھٹی، بچوں کی 50 فیصد حاضری، توسیع،
کیپشن: کمرہ جماعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں کا شیڈول جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چھٹی جماعت تک کے 50 فیصد طلبہ کو سکول بلایا جائے گا،دونوں اضلاع میں 7 ویں سے 12 ویں کے طلبہ کی کلاسز شیڈول کے مطابق ہونگی،فیصلے کا اطلاق 15 فروری 2022 تک لاہور اور راولپنڈی میں ہوگا۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جنوری تک پرائمری سکولوں میں بچے 50 فیصد حاضری کے تحت آنا تھے ، سکول ایجوکیشن نے کہاہے کہ کوروناکی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پچاس فیصد حاضری کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ، ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حملے ۔۔۔ متعدد سکول سیل