عمران خان اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں، مراد علی شاہ

Apr 14, 2024 | 13:05:PM
عمران خان اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں، مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ اپنے والد کی برسی کے موقع پر سیہون پہنچے، انہوں نے اپنے والد کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج شہید بھٹو کی برسی کا گڑھی خدا بخش بھٹو میں پروگرام ہے، والد صاحب کی برسی کی قرآن خوانی میں شرکت کرکےگڑھی خدا بخش جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں حمایت اور طاقت کاغلط استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کے بجائے طاقت کا استعمال کیا اور اپنے لئے مسائل پیدا کیے۔

 تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں : جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے :سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ