بھارتی سیریز’’ تانڈو ‘‘ سے قابل اعتراض مناظر حذف کر دیئے گئے

Jan 28, 2021 | 11:02:AM
بھارتی سیریز’’ تانڈو ‘‘ سے قابل اعتراض مناظر حذف کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارتی فلم ’تانڈو‘ کیخلاف بڑھتے احتجاج کے بعد فلم سازوں نے بھارتی سپریم کورٹ میں  کہا ہے کہ انہوں نے فلم کے بعض قابل اعتراض مناظر کو حذف کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سپریم کورٹ میں تانڈو سیریز کے خلاف داخل کردہ درخوستوں پر سماعت کے دوران فلم سازوں نے کہا کہ فلم سے ان مناظر کو ہٹادیئے جانے کے بعد کوئی تنازعہ باقی نہیں رہتا ۔ سپریم کورٹ میں فلم کے اداکار محمد ذیشان ایوب نے اپنی گرفتاری کیخلاف درخواست داخل کی تھی ۔ تانڈو بنانے والوں نے سپریم کورٹ سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ان کیخلاف درج کئے گئے تمام ایف آئی آرز بھی واپس لئے جائیں ۔