گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی  ؟ تاریخ سامنے آگئی

Feb 28, 2026 | 22:19:PM
 گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی  ؟ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی  حکومت نے ابھی سے بتا دیا۔ 

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی  تک ہوں گی۔

موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک ہوں گی۔

تعلیمی سال 2026 کو ماحولیاتی آگاہی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم چلانے اور ہر طالب علم و استاد کو ایک درخت لگانے کی ترغیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے لیے معاملہ سب کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

نویں اور دسویں جماعت کے نئے یکساں نصاب کا نفاذ تعلیمی سال 2027 سے شروع کیا جائے گا۔

‏STEAM پروگرام کے تحت ہر سال اگست میں سکول سطح پر مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ۔