بلاول بھٹو کی ایران پر حملہ کی مذمت ، امن و استحکام کیلئے تشویشناک قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ غزہ پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے، اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں:پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ،تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں