لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، پولنگ شروع

Feb 28, 2026 | 10:13:AM
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، پولنگ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹرڈ 32 ہزار 4 سو 88 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہورہے ہیں۔

چار مختلف عہدوں کے لیے 18 امیداروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

صدراتی نشست پر احسن بھون گروپ کے راجہ عامر خان اور حامد خان گروپ کے بابر مرتضی جبکہ سیکرٹری کی نشست پر رائے محمدعلی کھرل، قاسم اعجاز سمرا، لہراسپ حیات ڈاہر اور سجاد حسین تارڑ مدمقابل ہونگے۔

نائب صدر کی نشست پر چوہدری قمر شاہد، سہیل قیصر، شیخ حسیب بن یوسف اور فیصل محبوب ملک میں مقابلہ ہوگا جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر قرۃ العین ورک، بلال ریاض شیخ، چوہدری عبد الحئی گجر، حافظ عثمان لال دین جٹ، ردا نور ملک، سعدیہ نورین مہر، فائزہ نصیر چوہدری ارائیں، ملک علی رضا مدمقابل ہونگے۔

ووٹنگ کیلئے وکلا ووٹرز کو شناختی کارڈ اور بار کارڈ ساتھ لانا لازمی ہو گا، الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم پر ووٹ ڈالنے کیلئے 125 کمپیوٹر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈرونز کے استعمال پر پابندی