پولیس نے فواد چودھری کو 9 مئی کے مقدمات میں گنہگار قراردے دیا

Feb 28, 2025 | 12:07:PM
پولیس نے فواد چودھری کو 9 مئی کے مقدمات میں گنہگار قراردے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں گنہگارقرار دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں فواد چودھری کو 9 مئی کے 5مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔

دورانِ سماعت فوادچودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور  کر لیا اور وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانتوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کی۔ بعد ازاں آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ راحت بیکری کے باہر، شیرپاؤ پل سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فوادچودھری نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔